وفاقی وصوبائی حکومتیں علامہ اقبال کی 79ویں برسی سے لاعلم ،کوئی تقریب منعقد ہوئی نہ کسی نے مزار قائد پر حاضری دی

قومی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما کیس میں مصروف وفاقی اور پنجاب حکومت شاعر مشکر اور مفکر پاکستان کے 79ویں برسی پر تقریب کا انعقاد کر نا ہی بھول گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق شاعر مشکر علامہ محمد اقبال کی 79ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے مگر نہ تو وفاقی حکومت کو اس کا پتہ ہے اور نہ ہی پنجاب اور دیگر صوبائی حکومتوں کو ۔ علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے وفاق اور صوبائی سطح پر کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی لیڈر نے مزار قائد پر حاضری دینا ضروری سمجھا ۔

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک اور بڑا قدم اٹھا دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ محمد اقبال کی برسی کی مناسبت سے آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان مال روڈ پر خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو مدعو کیا گیا تھا مگر وہ بھی اس تقریب میں نہیں پہنچے ۔
بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نہ تو وزیرا عظم نوازشریف کی جانب سے کوئی بیان دیا گیا ہے اور نہ ہی صدر مملکت ممنون حسین نے اس بارے میں کوئی بیان دینا ضروری سمجھا ۔ حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یا دیگر کسی بھی صوبے کے حکمران نے بھی علامہ محمد اقبال کی برسی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔قوم کے محسن کے ساتھ حکمرانوں کے اس رویہ پر لوگ شدید تذبذب میں ہیں ۔