این او سی معاملہ،سابق آرمی چیف راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی

این او سی معاملہ،سابق آرمی چیف راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ ...
این او سی معاملہ،سابق آرمی چیف راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان این او سی کے معاملے پر گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز نےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف اور میاں نواز شریف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی اور این او سی کے معاملے پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے راحیل شریف کو سعودی عرب کیلئے این او سی جاری کرنے کیلئے اجازت دی۔واضح رہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے جی ایچ کیو کی منظوری سے حکومت نے سابق آرمی چیف کو این او سی جاری کردیا ہے اور راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ

مزید :

قومی -