نواز شریف کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے:شیخ رشید

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاپاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں، سراج الحق سمیت سب لوگ آن بورڈ ہیں،پی ٹی آئی اور پی پی میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی جگہ بلاول ہوں تو تحریک انصاف کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور فضل الرحمان،اسفند یار ولی کی چابی بھی آصف زرداری کے پاس ہے۔

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ