قوم کو آصف زرداری کا ایمانداری کا لیکچر اور سرٹیفیکیٹ دینا قیامت کی نشانی ہے:وزیرداخلہ چوہدری نثار

قومی

ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قوم کو آصف زرداری کا ایمانداری کا لیکچر اور سرٹیفیکیٹ دینا قیامت کی نشانی ہے،زرداری کو شفافیت پر لیکچر زیب نہیں دیتا،قانون و آئین پر رحم کیا جائے۔

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے پانامہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیونٹیوں کو بھی پر لگ گئے ہیں،یہ کوئی ٹیکنا کیس،ڈائمنڈ نیکلس یا سرے محل کیس یا کرپشن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ معاملہ یہ ہے کہ فلیٹس کیلئے پیسہ کہاں سے آیا،میں سمجھتا ہوں کہ پانامہ کیس اب بھی زیر سماعت ہے،یہ ایک متفقہ فیصلہ ہے،دو تین کا تاثر درست نہیں ہے،عدالتی فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،ججز نے اختلاف رائے کا اظہار ضرور کیا ہے،مگر جے آئی ٹی بنانے میں پانچوں ججز کے دستخط موجود ہیں اور فیصلہ آنے کے بعد عدالتوں کے اوپر عدالتیں لگ رہی ہیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں ہوسکتا،مزید تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے،سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا نمائندہ شامل ہو مگر لوگ اپنی خواہشات کیلئے عجیب منطق دے رہے ہیں اور عدالتی فیصلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا جارہا ہے۔