حکومت کے خلاف تحریک، سراج الحق کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے: شیخ رشید

قومی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی سیاست ملک کے غریب عوام کیلئے ہے، ڈاکوﺅں، چوروں اور لٹیروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ، پی ٹی آئی کے ساتھ جماعت اسلامی کا بھی اس جدوجہد میں ساتھ چاہتے ہیں۔
لال حویلی میں سراج الحق کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سراج الحق کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور عمران خان کو بھی سراج الحق کا ساتھ دینے کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق کو لال حویلی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سراج الحق کا لال حویلی آنا میرے لیے عزت کا مقام ہے، حکومت کے خلاف تحریک کے حوالے سے سراج الحق سے بات ہوئی ہے،کل عمران خان سے ملاقات کروں گا۔