اختلافی نوٹ نہیں ،اکثریتی فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے، نوازشریف استعفی نہیں دیں گے:رانا ثناء اللہ

قومی

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر اکثریتی فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے،اختلافی نوٹ فیصلہ نہیں،31مئی2018 سے پہلے نوازشریف استعفی نہیں دیں گے۔

نواز شریف استعفیٰ دے کر فوری وزارت عظمیٰ سے الگ ہو جائیں ،اب رائٹ اور لیفٹ نہیں غلط اور درست کی بنیاد پر سیاست کرنا ہو گی: سراج الحق

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوری اداروں اورجمہوریت کے لیے نیک شگون ہے،فیصلے پرعمل کیاجائے گا،عدالتی فیصلے سے حکومت کو ڈی ریل کرنے والی تمام قوتیں ناکام ہوئیں اورجمہوریت مضبوط ہوئی ہے، سپریم کورٹ سے لاک ڈاؤن اور دھرنوں کاجنازہ نکل گیا ہے جسے دفناکرملک سے افرتفرای کی سیاست کاخاتمہ بھی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اب ملک سے اوئے اوئے،دھرنوں اورافراتفری کی سیاست دفن ہوگی۔
صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کوعدالت نے نااہل نہیں کیا تھا بلکہ انہیں سپریم کورٹ سے سزا ملی تھی،ایک شخص پر2درجن مقدمات تھے اوروہ ملک کا صدربن کر5 سال حکومت کرتارہا۔