’لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بتائیں کہ کوئی بہتری آئی ہے ‘،مریم نواز نے شہریو ں کیلئے پیغام جاری کر دیا

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے پاکستانیو ں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بتائیں کہ کوئی بہتری آئی ہے ‘۔
مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بتائیں کہ کوئی بہتری آئی ہے، کتنے گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، ضلع اور نام کے ساتھ بتائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں بے پناہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو بے حد پریشان کر رکھا تھا جس پر وزیراعظم نوازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کیں تھیں ۔