میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیار، پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق پوزیشن تبدیل کرتی ہے،ڈان لیکس سے میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں:خواجہ آصف

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف تحقیقات کیلئے تیارہیں جبکہ پیپلزپارٹی اپنی عقل و دانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے،ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں ،اسلامی عسکری  تحاد ایران کے خلاف ہرگز  نہیں ہے۔

23اپریل کوعوامی مسائل کے حل کے لیے ریلی نکالیں گے ،اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا:فاروق ستار

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستا ن“ میں گفتگو کرتے ہوئےخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں،طارق فاطمی کے سبکدوش ہونے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیںہیں۔انہوں نے کہا کہ این او سی جنرل(ر) راحیل شریف کے حوالے کردیا گیاہے اور وہ اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے سعودی عرب جا چکے ہیں ،اسلامی تحاد ہرگزایران کے خلاف نہیں ہے ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہر قسم کا  ثبوت دیا جائے گااور عدالت کے تمام سوالات کے جواب بھی دیں گے، پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا ہے ،جے آئی ٹی کا لیول کیا ہوگا؟۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ن لیگی کارکن میرے لیے نواز شریف کا رتبہ بہت بڑا ہے اور عام آدمی بھی ان کی ذات پر اعتماد کرتاہے جبکہ میاں نواز شریف کے ورثے میں جو جائیداد آئی اس کا وہ ٹیکس دے رہے ہیں، ہم معاشی ترقی کا سفر طے کررہے ہیں، جس میں مشکلات ضرور ہے لیکن ہم 2018کے آنے والے انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوں گے ۔