پاکستان سپریم، آئین کی بالادستی ترجیح، پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے

پاکستان سپریم، آئین کی بالادستی ترجیح، پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے
پاکستان سپریم، آئین کی بالادستی ترجیح، پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے
کیپشن: zardari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا موجودہ صورتحال میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کافیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے متفقہ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپریم اور آئین کی بالادستی ترجیح ہے، معاملات مذاکرات سے حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ صدارت میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کا ساتھ دے گی اور ملک کو جمہوریت سے دور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کیلئے پاکستان سپریم اور آئین کی بالادستی ترجیح ہے، جمہوریت کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے، پیپلز پارٹی بحران کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -