پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ،(ن) والے ’’ شفاف کرپشن ‘‘ کے ماہر ہیں :اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ،(ن) والے ’’ شفاف کرپشن ‘‘ ...
پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ،(ن) والے ’’ شفاف کرپشن ‘‘ کے ماہر ہیں :اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ہے ،(ن) لیگ والے ’’ شفاف کرپشن ‘‘ کے ماہر ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انکی کرپشن کی غضب ناک کہانیاں سامنے آئیں گی ،قوم جانتی ہے حکومت نے ٹی او آرز کے معاملے پر میں نہ مانوں کی رٹ کیوں لگا رکھی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی ناکامیاں دوسرے کے سر ڈالنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ، نندی پور پاورپراجیکٹ میں ناکام تجربات کر کے لاگت کئی گنا بڑھادی گئی لیکن اسے کسی اور کے سر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، موجودہ حکومت نے ناکام منصوبے دینے میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے شعبدہ بازی کے منصوبوں پر مرکوز ہے ، عوام کو پینے کا صاف پانی ،صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر نہیں اور 200ارب روپے ادھار سے میٹرو ٹرین دوڑائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس اور میٹرو ٹرین سراسر خسارے کے منصوبے ہیں اور حکمرانوں کے جانے کے بعد قوم پر اصل کہانی آشکار ہو گی ،عوام کو ریلیف کے نام پر دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی اپنی جیبوں میں ڈالی جارہی ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر آنے کا تقریباً فیصلہ کر چکی ہے ،حکمران اب پانامہ لیکس سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے اور انہیں قوم کو ہر حال میں سچ بتانا ہوگا ۔

مزید :

قومی -