نواز شریف کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات، حمزہ شہباز بھی موجود تھے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ماڈل ٹاﺅن کے گھر میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ دونوں بھائیوں کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی۔