جب قوم پرچم جلانے والوں کو معاف نہیں کرسکتی تو آرمی کیسے برداشت کرسکتی ہے؟ اسکے خلاف تحقیقات کی کیا ضرورت ہے, ڈی جی آئی ایس پی آرکا صحافی کے سوال پر دبنگ جواب

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی پرچم کو جلا کر اپنی نفرت اور پاکستان سے دشمنی کا اظہار کرنے والے غداروں سے پوری قوم نفرت کرتی ہے ،اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تازہ ترین پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کردیا کہ جیسا کہ آپ نے کہا ہے کہ اس جشن آزادی پر اُن اُن علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا جہاں اس کا تصور نہیں تھا تو کیا ایسے لوگوں کے خلاف تحقیقات ہوں گے جو پاکستان کا پرچم جلاتے ہیں تو جواباً ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کردیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جو پاکستان کا پرچم جلاتا ہے اسکے خلاف تحقیقات کرنی چاہیں؟ ۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ کس نے پرچم جلایا۔پوری قوم جانتی ہے کہ کس نے پرچم کس کے کہنے پر جلایا۔جب پوری قوم اس کو معاف کرنے پر تیار نہیں اور قوم پرچم کی توہین برداشت نہیں کرسکتی تو فوج کیسے اس کو برداشت کرسکتی ہے ۔پوری قوم پرچم جلانے والوں کے خلاف متحد ہے۔ہر پاکستانی رد الفساد کا سپاہی ہے۔ اسی وجہ سے توپوری فوج عوام کے ساتھ ہے۔اسی لئے توہم زندہ ہیں ۔

آپریشن خیبر4مکمل ، راجگال اور شوال میں زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر