انسداد دہشت گردی کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا 13گھنٹے طویل اجلاس، ابتدائی سفارشات تیار

انسداد دہشت گردی کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا 13گھنٹے طویل اجلاس، ابتدائی ...
انسداد دہشت گردی کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا 13گھنٹے طویل اجلاس، ابتدائی سفارشات تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کے13 گھنٹے طویل اجلاس میں ابتدائی سفارشات تیار لی گئی ہیں جو آج پارلیمانی کمیٹی کو پیش کر دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ورکنگ گروپ کا اجلاس چیئرمین نیکٹا حامد علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں ممبران کے علاوہ سول اور فوجی حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔ اجلاس میں ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا گیا جس کے مطابق نیکٹا کو فعال بناکر انٹیلی جنس نیٹ ورک میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ مدرسوں کے معاملے پر حکومتی پالیسی وضع کی جائے اور وفاق المدارس کے ذریعے متشدد سرگرمیوںمیں ملوث مدرسوں کو الگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ دہشت گردی کے طویل مدتی حل کیلئے ورکنگ گروپ نے پولیس کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے پر زور دیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ آج ایک بار پھر غیر رسمی ملاقات میں تجاویز کا حتمی جائزہ لے گا جو پارلیمانی کمیٹی کو پیش کر دی جائیں گی۔

طالبان نے پاکستانی سیاستدانوں کو سنگین ترین دھمکی دے دی

مزید :

قومی -اہم خبریں -