چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ،شہدا کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں :آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ

چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ،شہدا کے لواحقین کے دکھ ...
چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ،شہدا کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں :آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکے اور دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ پولیس کے بروقت رسپانس سے قیمتی جانیں بچائی گئیں ،چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ۔واضح رہے کہ چارسدہ میں تنگی کچہری پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تو ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دہشت گرد کچہری کے اندر داخل ہو گئے تھے جو مزید لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے کارروائی کر کے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،6 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے

مزید :

قومی -