ورلڈ اکنامک فورم،نوازشریف اور راحیل شریف کے درمیان ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرنے کے باوجود ملاقات نہ ہو پائی

ورلڈ اکنامک فورم،نوازشریف اور راحیل شریف کے درمیان ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرنے کے ...
ورلڈ اکنامک فورم،نوازشریف اور راحیل شریف کے درمیان ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرنے کے باوجود ملاقات نہ ہو پائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے بعد اس وقت لندن میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں تاہم کالم نگار اور سینئر صحافی سہیل چوہدری کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق آر می چیف راحیل شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے لیکن دونوں میں کہیں بھی ملاقات نہ ہوپائی ۔
تفصیلات کے مطابق سہیل چوہدری نے اپنے کالم میں لکھاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اورجنرل(ر)راحیل شریف دونوں شخصیات ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے مقام سے 52کلو میٹر کے فاصلہ پر بادرہ گاز نامی ایک ہی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں لیکن ان کی عوامی سطح پر کہیں ملاقات ہوئی نہ ہی نجی طورپر ان کی باہم ملاقات کی تصدیق ہوئی ۔

مزیدپڑھیں:پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر تحائف سمیت حکام کے حوالے کر دیا
وزیراعظم نوازشریف اور جنرل (ر) راحیل شریف دونوں نے ہی ڈیوس میں انتہائی مصروف وقت گزارا لیکن دونوں شخصیات کی مصروفیات کی اپنی اپنی نوعیت تھی ، ممتاز دفاعی مبصر اور کاروبای شخصیت اکرام سہگل کا زیادہ وقت جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے مختص رہا جبکہ عارف نقوی بیشتر وقت وزیراعظم نوازشریف کیلئے مصروف کار رہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -