سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری سیاست میں حصہ لینے کو تیار ، 14اگست باقاعدہ اعلان کا امکان

سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری سیاست میں حصہ لینے کو تیار ، 14اگست باقاعدہ ...
سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری سیاست میں حصہ لینے کو تیار ، 14اگست باقاعدہ اعلان کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے قومی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کیلئے تمام تر مشاورت مکمل کرلی ہے اور 14اگست کوسیاسی سرگرمیوں میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کئے جانے کاامکان ہے جبکہ سابق چیف جسٹس نے تھنک ٹینک کے قیام کیلئے بھی اقدامات مکمل کر لئے ۔
آن لائن نیوز ایجنسی نے سابق چیف جسٹس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے سیاسی میدان میں چھلانگ لگانے کیلئے پرتول لئے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان 14 اگست کوسامنے آنے کاامکان ہے جبکہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میںشمولیت کے بجائے اپنی کوئی بھی الگ سے سیاسی سرگرمی شروع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے تمام دیرینہ ساتھیوں سے بھی صلاح مشورے مکمل کر لئے ہیں جبکہ سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے سابق چیف جسٹس کومسلم لیگ ن میں شمولیت کامشورہ بھی دیاہے جس کاتاحال سابق چیف جسٹس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے 250 افراد پر مشتمل تھنک ٹینک کے قیام کیلئے اقدامات بھی مکمل کر لئے ہیں اور جلدہی اس بارے بھی فیصلہ سامنے آ جائیگا۔
سابق چیف جسٹس تاحال عمران خان کے خلاف ہونے والی مقدمہ بازی، عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے فیصلے کے منتظر ہیں اور جیسے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ آئیگااس کے مطابق ہی سابق چیف جسٹس اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -