حکومت کو عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں ،7اگست کو سڑکوں پر نکل کر شوق پورا کرلیں :خواجہ آصف
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 7اگست کو سڑکوں پر نکل کر اپنا شوق پورا کرلیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ حکومت کو عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی 7اگست کو سڑکوں پر نکل کر اپنا شوق پورا کرلیں ۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 25جولائی کو پاناما لیکس کے معاملے پر نیب کے باہر مظاہرہ کرنے اور 7اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر ز پر کمیشن بنا دے تو تحریک نہیں چلائیں گے۔