خواجہ حارث کا اطمینان عدالت سے زیادہ ضروری، والیوم 10 سب سے پہلے انہیں دکھائیں گے: جسٹس عظمت

خواجہ حارث کا اطمینان عدالت سے زیادہ ضروری، والیوم 10 سب سے پہلے انہیں ...
خواجہ حارث کا اطمینان عدالت سے زیادہ ضروری، والیوم 10 سب سے پہلے انہیں دکھائیں گے: جسٹس عظمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 کھول دیا گیا ہے۔ والیوم کھلنے پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے یہ والیوم خواجہ حارث کو دکھائیں گے کیونکہ ان کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔
پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران والیوم 10 کھولنے پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ والیوم 10 آپ کے کہنے پر کھول رہے ہیں اس سے خطوط کے پس منظر کا پتہ چل جائے گا، ہم چاہتے ہیں ہر معاملے میں شفافیت ہو، برٹش ورجن آئی لینڈ کی چٹھی مارے مارے پھرتی رہی سب پتہ چل جائے گا کس چٹھی کا جواب آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث سے پہلے والیوم 10کسی کو نہیں دکھائیں گے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت کی صوابدید ہے جس کو چاہے والیوم 10 دکھا دے۔ جس پر جسٹس عظمت نے کہا کہ عدالت سے زیادہ خواجہ حارث کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔

مزید :

قومی -