جے آئی ٹی کے بعد عدالت نے وزیر اعظم کو بلانا ضروری نہیں سمجھا : سلمان اکرم راجہ

جے آئی ٹی کے بعد عدالت نے وزیر اعظم کو بلانا ضروری نہیں سمجھا : سلمان اکرم راجہ
جے آئی ٹی کے بعد عدالت نے وزیر اعظم کو بلانا ضروری نہیں سمجھا : سلمان اکرم راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما عملدرآمد کیس میں وزیر اعظم کے بچوں کی وکالت کرنے والے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت نے وزیر عظم کو بلا نا ضروری نہیں سمجھا کیونکہ جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد انہیں بلانے کی ضرورت نہیں تھی ۔عدالت نے سب کو سنا اور کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے نہیں سنا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل کا دن دستاویز کی تصدیق کے حوالے سے بخث میں گزر گیا ، آج پتہ چلا کہ منشی کی غلطی تھی تو درست دستاویزعدالت میں جمع کرا دیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں قانونی نقاط پر بخث ہوئی ہے اور ہمارے دلائل سنے گئے ہیں اور پر امید ہیں کہ معاملہ خوش اسلوبہی سے طے پا گیا ہے ، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے جو بھی ہو ۔

مزید :

قومی -