نواز شریف کی گفتگو توہین پر مبنی ، عدالت نے سمجھا ہوگا کہ انہیں الگ نوٹس کی بجائے مین مقدمے میں ہی نمٹا دیا جائے: قمر زمان کائرہ

نواز شریف کی گفتگو توہین پر مبنی ، عدالت نے سمجھا ہوگا کہ انہیں الگ نوٹس کی ...
نواز شریف کی گفتگو توہین پر مبنی ، عدالت نے سمجھا ہوگا کہ انہیں الگ نوٹس کی بجائے مین مقدمے میں ہی نمٹا دیا جائے: قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی چترال میں گفتگو توہین عدالت پر مبنی تھی لیکن عدالت نے سمجھا ہوگا کہ انہیں الگ سے توہین کا نوٹس نہ دیا جائے بلکہ مین مقدمے میں ہی نمٹا دیا جائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا نواز شریف نے جو دھمکیاں دیں وہ حکمران وقت کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، انہوں نے چترال میں لوای ٹنل کے افتتاح کے موقع پر توہین پر مبنی گفتگو کی لیکن ہمارا خیال ہے کہ عدالت نے سمجھا ہو گا کہ انہیں توہین کا نوٹس نہ دیا جائے بلکہ مین نوٹس میں ہی نمٹا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا یہ پوچھتے ہیں کہ ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے، آپ پر 1993 سے موٹروے میں پیسے کھانے کا الزام ہے، نندی پور، این سی بی ، میٹرو بس ، موٹروے کے سینکڑوں ارب روپے کھانے کا الزام ہے۔ جب بھی حساب کتاب لینے کی بات ہوتی ہے تو کبھی ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگ جاتی ہے جس میں 22 لوگ جل جاتے ہیں، پھر بھی ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ ہم پر الزام کیا ہے؟۔

مزید :

قومی -