ظفر حجازی کیخلا ف گواہی دینے والے طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کا فیصلہ

ظفر حجازی کیخلا ف گواہی دینے والے طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی ...
ظفر حجازی کیخلا ف گواہی دینے والے طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے ظفر حجازی کی جگہ طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق حکومت نے ایس ای سی پی میں سینئر کمشنر طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔طاہر محمود کی تعیناتی کا فیصلہ ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے ۔ ان پر چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کا الزام تھا 
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر محمود نے ریکارڈ ٹیمپرنگ معاملے میں ظفرحجازی کے خلاف ایف آئی اے کے سامنے گواہی دی تھی۔چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو آج ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ۔ان پر جےآئی ٹی کی رپورٹ میں چودھری شوگر ملزریکارڈ ٹیمپرنگ کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -