پاناما کا فیصلہ خلاف آنے پر تمام قانونی و آئینی آپشن استعمال کئے جائیں گے، ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ

پاناما کا فیصلہ خلاف آنے پر تمام قانونی و آئینی آپشن استعمال کئے جائیں گے، ن ...
پاناما کا فیصلہ خلاف آنے پر تمام قانونی و آئینی آپشن استعمال کئے جائیں گے، ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہم نے ہمیشہ عدالت کے سامنے سرخم تسلیم کیاہے پاناما کیس میں عدالت سے بہتر فیصلے کی توقع ہے اور عدالت کے کسی بھی فیصلے کو قبول کیا جائے گا۔اجلاس میں کہا گیا ہے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں تمام قانونی و آئینی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو عوام کابینہ اور ارکان کی حمایت حاصل ہے اپوزیشن جماعتوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے اور اپنا کام جاری رکھیں گے اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف ، وفاقی وزراءاور مشیروں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شریک تھے۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی شریک ہوئے جس میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کی گئی۔

مزید :

قومی -