انتخابی اخراجات کی حد مقرر ،نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرانے کے لئے رجسٹرڈ کارکنان کی کتنی تعداد ہونی چاہئے اور کتنی فیس ادا کرنی پڑے گی؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

انتخابی اخراجات کی حد مقرر ،نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرانے کے لئے رجسٹرڈ ...
انتخابی اخراجات کی حد مقرر ،نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرانے کے لئے رجسٹرڈ کارکنان کی کتنی تعداد ہونی چاہئے اور کتنی فیس ادا کرنی پڑے گی؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لئے ملک کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے مجوزہ ’’اصلاحاتی قانون2017ء ‘‘ کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں ،نئے بل کی رو سے کئی اہم انتخابی اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے ،الیکشن کمیشن میں کسی بھی نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے اب وہی جماعت اہل تصور ہو گی جس کے رجسٹرڈ کارکنوں کی تعداد2 ہزار ہو گی اور ساتھ ہی رجسٹریشن کروانے والی جماعت کو الیکشن کمیشن میں 2لاکھ روپے بھی جمع کرانے ہوں گے ،دوسری طرف پارلیمانی جماعتوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد بھی مقرر کر دی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے صاف شفاف ، منصفانہ و غیر جانبدارانہ انتخا بات کے لیے مجوزہ انتخابی قانون 2017ء کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں، نئی انتخابی اصلاحات میں کئی نئے قانون اتفاق رائے سے متعارف کرائے گئے ہیں ۔ان انتخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں تقریبا ڈٖھائی سال کا عرصہ لگا ہے۔انتخابات میں اخراجات کی حد سمیت کئی معاملات کو حتمی شکل اور متفقہ سفارشات منظور کی گئیں ہیں ،منظور کی گئی انتخابی اصلاحات میں الیکشن میں امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی حد بھی طے کر دی گئی ہے ، قومی اسمبلی کے لیے 30 ہزار ، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے بیس ہزار روپے کی فیسمقرر کی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے لیے چالیس لاکھ ، صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے طے کی گئی ہے ،کسی بھی حلقہ میں خواتین کے دس فیصد ووٹ پڑنے پر نتیجہ کو کالعدم قرار دیا جا سکے گا، سیاسی جماعتیں ملکی انتخابات میں پانچ فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہونگی۔دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے 2000 رجسٹر کارکنان کی پابندی اور دو لاکھ کی فیس مقرر کر دی گئی ہے جو خواہش مند افراد الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے ۔

مزید :

قومی -