وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلیو پاسپورٹ بنو الیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوا لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ پیرکے روزدن ساڑھے 11بجے بنوایا۔آفیشل بلیوپاسپورٹ اگلے دس برس تک قابل استعمال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاسپورٹ پیرکے روزدن ساڑھے 11بجے بنوایا۔ تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارکے پاس سفارتی ریڈ پاسپورٹ اور گرین پاسپورٹ بھی موجود ہیں۔جس میں سفارتی ریڈ پاسپورٹ کی مدت 2021ءتک ہے۔تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے اچانک آفیشل بلیوپاسپورٹ بنانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔