وزیراعظم گرین پروگرام شروع کررہے،ملک بھر میں پانچ سال میں دس کروڑ پودے لگائے جائینگے:زاہد حامد

وزیراعظم گرین پروگرام شروع کررہے،ملک بھر میں پانچ سال میں دس کروڑ پودے لگائے ...
وزیراعظم گرین پروگرام شروع کررہے،ملک بھر میں پانچ سال میں دس کروڑ پودے لگائے جائینگے:زاہد حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)موسمیاتی تبدیلیوں کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم گرین پروگرام بھی شروع کر رہی ہے جس کے تحت صوبوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں آئندہ پانچ سال میں دس کروڑ پودے لگائے جائیں گے ، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے موثر پالیسیاں تشکیل دی ہیں تاہم ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات سے متعلق لیڈ پاکستان کے تحت قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں حصہ صرف اعشاریہ آٹھ فیصد ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا شمار موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں ہوتا ہے ، موجودہ حکومت نے حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے کلائمیٹ چینج ایکٹ پارلیمنٹ سے منظور کرایا ہے جس کے تحت وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کونسل بنے گی۔ اس کے علاوہ ایک اتھارٹی اور فنڈ بھی قائم ہو گا۔

فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔

زاہد حامد نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم گرین پروگرام بھی شروع کر رہی ہے جس کے تحت صوبوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں آئندہ پانچ سال میں دس کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے م¶ثر پالیسیاں تشکیل دی ہیں تاہم ہمیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو ہزار تیس تک گرین ہاوس گیسز میں بیس فیصد کمی کیلئے چالیس ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ورکشاپ سے لیڈ پاکستان کے سربراہ علی شیخ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی کارکردگی سمیت قومی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد سے شرکاءکو آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -