بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت ...
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پاکستان پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈرز نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔فراری کمانڈر نے بتایا ہمیں کئی دہائیوں تک گمراہ کیا گیا۔فراری بلوچ کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے ہوا اور ’را‘ براہمداغ بگٹی کے ذریعے مالی معاونت کرتی تھی۔فراریوں نے پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں پاک فوج نے آپریشن ردالفساد کی بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔

فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔

مزید :

قومی -