لاہور میں شترمرغ کے گوشت کی فروخت شروع، یہ ذبح کیسے کیا جاتاہے ، اس کا گوشت مہنگا ہے یا انڈہ ؟ تمام تفصیلات جوآپ جاننا چاہتے ہیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارلحکومت میں حکومت پنجاب اور محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون سے شترمرغ کے گوشت کی فراہمی شروع کردی گئی ، شترمرغ کا بغیر ہڈی گوشت 2000روپے فی کلوگرام جبکہ ایک انڈے کی قیمت 2500روپے ہے ، شترمرغ کو اونٹ کی طرح کھڑے کھڑے دوسے تین افراد کی معاونت سے مل کر ذبح کیا جاتاہے ، ویڈیو زآخرمیں دی گئی ہیں۔
’آﺅہمارے ساتھ چلو‘ ورلڈ ڈاﺅن سنڈروم ڈے پر خصوصی نغمہآپ بھی سنئے
روزنامہ پاکستان کو ٹاؤن شپ کے علاقے میں کھلنے والی گوشت کی دکان کے مالک نے بتایاکہ ایک شترمرغ دوسے اڑھائی من کا ہوتاہے جس میں سے نصف وز ن گوشت نکلتاہے، دس سے بارہ ماہ میں ایک شترمرغ دوسے اڑھائی من کا ہوجاتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ شترمرغ کا ایک انڈہ اندازہ مرغی کے 18انڈوں کے برابر ہوتاہے جبکہ فرٹائل انڈے کی قیمت اڑھائی ہزار روپے ہے، بچے دینے کی صلاحیت سے محروم انڈہ 1500روپے کا ہے۔اُنہوں نے واضح کیا کہ شروع دنوں میں مادہ شترمرغ کی طرف سے دیئے جانے والے انڈے میں وہ صلاحیت نہیں ہوتی جس سے وہ انڈہ بچے دے پائے، یاایسی مادہ کا انڈہ جس کا نرس سے ملاپ نہ ہوا ہو، وہ انڈے 1500روپے میں فی انڈہ ملتاہے لیکن وہ صرف کھانے میں استعمال ہوسکتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ باقی گوشت ایسڈک میٹ ہوتے ہیں لیکن شترمرغ اور اونٹ کا گوشت الکلائن یعنی ہاضمے میں اچھا ہوتاہے، ایک شخص دو کلوگرام بھی کھالے تو پیٹ خراب نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی اکتاہٹ ہوتی ہے ۔
شتر مرغ ذبح کیسے کیا جاتاہے؟ آپ بھی دیکھئے
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طورپر شتر مرغ کی سپلائی محدود ہے جس کی وجہ سے روزانہ کے صرف دوشتر مرغ ہی ذبح کیے جارہے ہیں جبکہ اگست کے بعد سپلائی میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر شہروں میں بھی فرنچائزکھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔انڈہ اور گوشت کی غذائیت سے متعلق تفصیلات آپ بھی سنئے ۔