آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا

آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا
آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل2017ءکثرت رائے سے منظور کرلیا ۔ بل میں پیپلز پارٹی کی ترامیم شامل جبکہ ایم کیو ایم ، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کی تجاویز کو مسترد کردیا۔ محمود خان اچکزئی شیخ رشید اور جمشید دستی کی مخالفت ، جے یو آئی کا بائیکاٹ جبکہ جماعت اسلامی نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم نوازشریف کیساتھ موجود یہ لڑکی کون ہے؟ جواب ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔
سپیکیر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ کی ترامیم کا بل منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کے اضافے کی منظور ی دے دی۔شیر اکبر ، ایس اے اقبال قادری ، جمشید دستی اور نعیمہ کشور کی جانب سے دی جانے والے ترامیم کو بھی مسترد کردیا ہے۔ قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور کرتے ہوئے عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال اضافہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی آج کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -