ملائشین نیوی کے ساتھ پہلی بحری مشقیں پاکستانی جہاز ملائکی بندرگاہ پہنچ گئے

ملائشین نیوی کے ساتھ پہلی بحری مشقیں پاکستانی جہاز ملائکی بندرگاہ پہنچ گئے
ملائشین نیوی کے ساتھ پہلی بحری مشقیں پاکستانی جہاز ملائکی بندرگاہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لنکاوی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک نیوی اور رائل ملائیشیا نیوی کے درمیان پہلی باہمی بحری مشقوں کا انعقاد ہوگا۔ پاک بحریہ کے دو جنگی جہاز پی این ایس سیف اور پی این ایس نصر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں۔ مشقوں میں پاکستان نیوی اور رائل ملائیشیا نیوی کے بحری جہاز حصہ لیں گے ۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ بحری جہاز پی این ایس سیف اورپی این ایس نصرملائیشیا ءکی بندرگارہ ملائکی پہنچ گئے ہیں جہاں پر رائل ملائیشیانیوی اورپاکستانی سفارتخانے کے عملے نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا نغمہ ریلیز کردیا، ہم سخت جان قوم ، کوئی ہمارے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: آصف غفور

یہ بحری جہازلنکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈایئرواسپیس نمائش2017میں شرکت کریں گے ۔ملائیشین سمندروں میں پاک نیوی اوررائل ملائیشین نیوی کی پہلی باہمی مشق کاانعقاد ہوگا۔ان مشقوں میں پاکستان نیوی اوررائل ملایشیاءنیوی کے بحری جہازاورایئرکرافٹ حصہ لیں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -