حکومت کا آئندہ دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے اضافے کا فیصلہ، 900 ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان

حکومت کا آئندہ دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے اضافے کا فیصلہ، 900 ارب روپے سے زائد ...
حکومت کا آئندہ دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے اضافے کا فیصلہ، 900 ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے سے زائد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ بجٹ میں مسلح افواج کیلئے 900 ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی‎‎
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ سے جی ایچ کیو حکام کے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور حکومت نے دفاعی بجٹ میں 100 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ موجودہ دفاعی بجٹ میں 788 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم آئندہ بجٹ میں دفاع کی مد میں 900 ارب سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ اور نیوی کے بجٹ میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو گا۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
رپورٹ کے مطابق اس بجٹ میں دہشت گردی کے خلاف اخراجات شامل نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے داخلی سیکیورٹی الاﺅنس میں 3 ارب سے زائد کے بقایہ جات بھی طلب کر لئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -