پاکستان تیزی سے دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے: اعزاز چودھری

پاکستان تیزی سے دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے: اعزاز چودھری
پاکستان تیزی سے دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے: اعزاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے پی پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تیزی سے دہشتگردوں کو شکست دے رہاہے اور ملک معاشی میدان میں خوشحال ہو رہا ہے۔

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعزاز چودھری کا تقریب سے خطاب کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی امریکن کونسل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو 7دہائیاں ہونیوالی ہیں جبکہ کونسل دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ہم تیزی سے دہشتگردوں کو شکست دے رہے ہیں اور پاکستان معاشی میدان میں خوشحال ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ تقریب میں امریکی سینیٹ کے اراکین سینیٹر سین تھامسن ،سینیٹر رے لیزنائک اور رکن اسمبلی مس نینسی پنکن بھی شریک تھیں۔

مزید :

قومی -