نیب نے وزارت ہاؤسنگ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارت ہاؤسنگ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری مولا بخش اعوان پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے احتساب عدالت میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق مولا بخش اعوان کو 3 دن کے لئے وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری کا چارج دیا گیا تھا جس دوران انہوں نے حکومتی پابندی کے باوجود 654غیر قانونی بھرتیاں کی تھیں۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم کے اس اقدام کے سبب قومی خزانے کو 63لاکھ 21ہزار روپے کا نقصان ہوا تھا۔