ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادیوں پر شیلنگ، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے بند ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادیوں پر شیلنگ، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے ...
ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادیوں پر شیلنگ، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے بند ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جس کے باعث لوگوںنے خوفزدہ ہو کر نقل مکانی شروع کردی ہے ۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے آئے سکھ یاتری بھارت روانہ ہو گئے

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر ،کیتر کنڈی ،داتوت ،جندروٹ اور کیرالہ گاﺅں میں بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی ۔بھارتی فوج کی گولہ باری سے ڈبسی اور موڑہ میں 5گھر تباہ ہو گئے ۔بھارتی فوج نے کوٹلی کے گوئی سیکٹر پر بھی شہری آبادی پر شیلنگ کی ۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ادھر آزاد کشمیر میں لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ نکیال سیکٹر کے قریبی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔شہری آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے لوگ شدید خوف کا شکار ہیں اور نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -