ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کا معاملہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیر ہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی، قرارداد میں آئی جی، ڈی پی او اور ایس ایچ او کو بھی ذمہ دار قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گرائی قرارداد میں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری، آر پی او، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مذمتی قرارداد پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید نسیم نے جمع کروائی جو صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں باقاعدہ پیش کی جائے گی۔
دوسری طرف آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے پولیس پر سیاسی دباو¿ کی خبریں مسترد کر دیں، کہتے ہیں 9 میں سے 8 ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں۔ جلد ہی نواں ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ہر کیس میں نامزد تمام ملزمان مرکزی ہوتے ہیں، کسی ایک ملزم کو مرکزی قرار دینا درست نہیں۔