نااہل کو پارٹی کا صدر بنا کر عدلیہ کو فیصلہ نہ ماننے کا پیغام دیا گیا:لیگی رہنما رضا حیات ہراج

نااہل کو پارٹی کا صدر بنا کر عدلیہ کو فیصلہ نہ ماننے کا پیغام دیا گیا:لیگی ...
نااہل کو پارٹی کا صدر بنا کر عدلیہ کو فیصلہ نہ ماننے کا پیغام دیا گیا:لیگی رہنما رضا حیات ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رہنما رضا حیات ہراج نے کہاہے کہ نااہل کو پارٹی کا صدر بنا کر عدلیہ کو فیصلہ نہ ماننے کا پیغام دیا گیاہے ،قومی اسمبلی سے بل پاس کروا کر ہم کیاکرنا چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضا حیات ہراج کا کہناتھا کہ میں آج قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کیا ضرورت تھی کہ قومی اسمبلی میں اس بل کو پاس کروایا گیا ،نا اہل کو پارٹی کا صدر بنا کر عدلیہ کو فیصلہ نہ ماننے کا پیغام دیا گیا ،چاہے ۔ ان کاکہناتھا کہ اگر یہ بل سپریم کورٹ سے اڑ گیا تو نہ جانے کیا حال ہو گا ،عدالت میں نوازشریف کو خود کو بے گناہ ثابت کرنا ہے ،عوام لاکھ بے گنا ہ کہیں معاملے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے ۔ان کا کہناتھا کہ چاہے جو مرضی حالات ہوں نوازشریف کا سیاسی کردار رہے گا ۔رضا حیات ہراج کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ جو اسمبلی نہیں آئے گا اسے فنڈ نہیں ملے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -