بھارتی وزیر خارجہ کاپاکستان سے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ

بھارتی وزیر خارجہ کاپاکستان سے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی ...
بھارتی وزیر خارجہ کاپاکستان سے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان سے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں نو تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس کے علاوہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر نظر ثانی اور اس کی والدہ کو پاکستان جانے اور بیٹے سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اور سیکرٹری خارجہ سے بھی چندروزمیں ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -