وزیر اعظم سے گنی کے صدر کی ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااظہار
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گنی کے صدر الفا کونڈی کی ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان نےتجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
کھسیانی بلی کھمبا نوچے ،سلمان مجاہد کے الزامات کے جواب میں ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی یہ ملاقات استنبول میں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے مو قع پرہوئی،جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افریقہ کےساتھ تعاون پرمبنی مضبوط تعلقات پاکستان کاوژن ہے،ہم افریقہ کےساتھ تجارت وسرمایہ کاری کافروغ چاہتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعی شعبے میں اپنے تجربات سے دنیاکو بھی روشناس کروانا چاہتا ہے،جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرمیں بھی سرمایہ کاری کاخواہش مند ہے۔