سرکریک کے مقام سے بھارتی نیوی نے سات پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نیوی نے سرکریک کے مقام سے سات پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے لانچ قبضے میں لے لی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاک بھارت ساحلی متنازعہ حدود سرکریک کے مقام سے سات پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی نیوی نے گرفتار کرکے لانچ قبضے میں لے لی۔فشر فوک فورم کے مطابق پاکستانی حدود سے گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں سے ہے، ماہی گیروں کی کشتی کو انڈین فورسز نے گھیرے میں لے کرکشتی میں سوار سات افراد کو گرفتار کرلیا اور بھارت لے گئے۔