قربانی ہو گی، نواز شریف شرافت سے رخصت ہو جائیں: شیخ رشید احمد

قربانی ہو گی، نواز شریف شرافت سے رخصت ہو جائیں: شیخ رشید احمد
قربانی ہو گی، نواز شریف شرافت سے رخصت ہو جائیں: شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے بڑے جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہاب تبدیلی آ گئی ہے، عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور اس سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، لوگ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ شہر قائد میں تحریک انصاف کے آزادی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب حکومت بھی جائے گی اور انتخابات بھی ہوں گے، اگلا سال الیکشن کا سال ہے، کراچی جلسہ نواز شریف کے اقتدار کے خلاف فیصلہ ہے اور نواز شریف کو اب شرافت سے رخصت ہو جانا چاہئے کیونکہ عمران خان آ گیا ہے اور اب اس شہر سے بھی قتل، فساد اور بھتہ ختم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام عید سے پہلے قربانی چاہتے ہیں اور قربانی ہو گی، نواز شریف چاہتے ہیں کہ قربانی نہ ہو بلکہ فتنہ ہو جائے، لیکن تین دنوں میں ہی عوام کا اتنا بڑا سمندر اس شہر میں نکل آیا ہے کہ ’گو نواز گو‘ کے نعرے کی گونج ہر طرف ہےکیونکہ جب کراچی نکل آتا ہے تو پورا ملک جاتا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -