”آصف زرداری ہمیں لیکچر دے رہے ہیں،ان کی تو اپنی بہن نے۔۔۔“عابد شیر علی نے آصف زرداری پر ’حملہ‘کردیا

”آصف زرداری ہمیں لیکچر دے رہے ہیں،ان کی تو اپنی بہن نے۔۔۔“عابد شیر علی نے ...
”آصف زرداری ہمیں لیکچر دے رہے ہیں،ان کی تو اپنی بہن نے۔۔۔“عابد شیر علی نے آصف زرداری پر ’حملہ‘کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری ہمیں کرپشن کیخلاف لیکچر دے رہے ہیں ان کی تو اپنی بہن فریال تالپور کے بارے عزیربلوچ نے انکشافات کئے ہیں اور اگر حساب لیا جائے تو 1013 لوگوں کے قتل کا ’کھرا‘ آپ کے گھر جائے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مہندرا سنگھ دھونی کیخلاف ہندوﺅں کے جذبات مجروع کرنے کا مقدمہ خارج کر دیا

تفصیلات کے مطابق فیصل عابد شیر علی نے آصف زرداری کے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جتنی جے آئی ٹی بنیں اس میں لکھا ہے آصف زرداری سرغنہ ہے،سب سے بڑا دہشتگرد آصف زرداری ہے،عزیر بلوچ کے انکشافات میں زرداری اورفریال تالپور کا نام آتا ہے،عزیربلوچ نےا نکشاف کیا کہ بلاول ہاؤس کے اطراف کروڑوں کی زمین پرقبضہ کیاگیا اور آصف علی زرداری کاٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساری برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہے اور کراچی میں ذوالفقارمرزا کے انکشافات پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے جبکہ ایان علی پکڑی جاتی ہے تو پی پی کو مروڑ ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -