وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچ گئے، لواری ٹنل منصوبہ 3 سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچ گئے، لواری ٹنل منصوبہ 3 سال میں مکمل کرنے کی ...
وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچ گئے، لواری ٹنل منصوبہ 3 سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
کیپشن: nawaz-sh

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا نے لواری ٹنل منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ترقیاتی عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں انہیں لواری ٹنل منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کو بتایا گیا کہ منصوبے میں تاخیر سے اخراجات 8 ارب سے بڑھ کر 25 ارب روپے ہو گئے ہیں جس پر وزیراعظم نواز شریف منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ لواری ٹنل منصوبہ ہر صورت 3 سال میں مکمل کیا جائے، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ترقیاتی عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -