حکومت اور عوامی تحریک میں مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات کے ابتدائی تعطل کے بعد آج رات دوبارہ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا عوامی تحریک سے رابطہ ہوا ہے جس میں مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس کے بعد آج رات ساڑھے گیارہ بجے حکومتی ٹیم اور عوامی تحریک کی مذاکراتی ٹیم میں دوبارہ ملاقات ہو گی۔ مذاکراتی ٹیموں کی یہ ملاقات طاہر القادری کے کنٹینر میں ہوگی جبکہ حیدر عباس رضوی نے اس ملاقات میں پیش رفت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جلد سیاسی بحران ٹل جائے گا اور معاملات حل ہو جائیں گے۔