وزیر اعظم کا ایاز صادق کو ٹیلی فون ،مسلم لیگ ن ایاز صادق کے ساتھ کھڑی ہے :وزیراعظم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن ایاز صادق کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد سپر یم کورٹ سے رجوع کرے گی ۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے بھی ایاز صادق کو فون کیا اور یقین دلایا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ۔