ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز سکول کی گریجویشن تقریب،ایئرچیف مارشل کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز سکول کی گریجویشن تقریب،ایئرچیف مارشل کی بطور مہمان ...
ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز سکول کی گریجویشن تقریب،ایئرچیف مارشل کی بطور مہمان خصوصی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھامیں ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز سکول کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا ہے جس میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل افسروں میں سرٹیفیکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز سکول میں سکوارڈن لیڈر طارق وحید نے بہترین کمبیٹ کمانڈرکی ٹرافی حاصل کی اور سکوارڈن لیڈر عمران خان نے بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ٹرافی حاصل کی۔ اس موقع پر ایئرچیف سہیل امان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وطن عزیز کی خودمختاری کا تحفظ پاک فضائیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور پاک فضائیہ ہرقسم کے خطرات میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے شرکا کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبھی سراہا اور فارغ التحصیل افسران میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

قومی -