صحافی چھپ کر موبائل پر ویڈ یو بنا رہا تھا :انوشے رحمان

صحافی چھپ کر موبائل پر ویڈ یو بنا رہا تھا :انوشے رحمان
صحافی چھپ کر موبائل پر ویڈ یو بنا رہا تھا :انوشے رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر انوشے رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں صحافی چھپ کر اپنے موبائل سے ویڈ یو بنا رہے تھا ،جب اس سے اس بارے میں پوچھا تو صحافی نے معافی بھی مانگی ۔واضح رہے سپریم کورٹ کے باہر خواجہ سعد رفیق اور انوشے رحمان کے درمیان گفتگو کی ویڈ یو بنانے پر صحافی سے موبائل فون چھینا گیا اور ویڈ یو ڈیلیٹ کی گئی ۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انوشے رحمان نے کہا کہ اگر کوئی چھپ کر فون کا غلط استعمال کرے ،فلم بنائے تو کیا یہ مناسب ہو گا ؟،اگر کوئی چھپ کر سپریم کورٹ حدود میں ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرے تو کیا یہ منا سب ہو گا ؟۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی نے جب ویڈیو بنانا شروع کی تو اس سے پوچھا کہ آپ ہماری ویڈ یو کیوں بنا رہے ہیں ،اگر آپ ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو اجازت لے کر بنا لیں جس پر صحافی نے معافی مانگی اور اس کے موبائل سے ویڈیو ڈیلیٹ کر کے موبائل واپس کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی کا موبائل سب کے سامنے لیا اور ویڈ یو ڈیلیٹ کر کے واپس کردیا ۔انہوں نے کہا کہ صحافت یا کسی پیشے کو جو طریقہ استعمال کرنا ہے ،وہ ہماری روایات اور ر واج کے منافی تو نہیں ہو سکتا ۔

مزید :

قومی -