آپریشن ردالفساد کے حق میں 50مفتیان کرام نے فتویٰ دیدیا ،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں :تنظیم اتحاد امت پاکستان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے ملک بھر سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے ضرب عضب کے بعد آپریشن ’ردالفساد‘شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کے حق میں 50مفتیان کرام نے بھی فتویٰ جاری کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیا ءالحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم کی شریعہ بورڈ کے 50سے زائد مفتیان کرام اور شیوخ الحدیث نے پاک فوج کی جانب سے ردالفساد آپریشن کو شریعت کا مظہرہ کی روشنی میں درست قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیاہے۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اہل وطن کی حفاظت اسلامی مملکت اور فوج کی ذمہ داری ہے۔ مفتیان کرام نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔