عمران خان نواز شریف فوبیا میں مبتلا، جلد لمبی چھٹی پر جانے والے ہیں:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں،جلد ہی لمبی چھٹی پر گھر جانے والے ہیں۔
نوشہرہ میں پولیس کی کارروائی،شادی کی تقریب کے دور ان غیر اخلاقی محفل ،54افراد گرفتار
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا میڈیاسے گفتگو کے دوران عمران خان کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں ، یہ وزیراعظم کے بیانات کی بات کرتے ہیں ان کے تو اپنے قول و فعل میں تضاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کے علاو ہ خان صاحب کو کچھ نہیں آتا جبکہ کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانا جلسوں میں ہی مقدمے لڑنا ان کی عادت ہے۔ وزیراعظم پر کرپشن کے الزام او ر عدالتوں کے باہر عدالت لگانے والوں سے میرا سوال ہے کہ اگر آپ کے پاس نواز شریف کیخلاف ثبوت موجود ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے ؟ اورالیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس سے استثنی کیوں مانگا؟۔مریم اونگزیب کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی ترقی کے چلنے والے اشتہارات سے جل بھن کر باتیں تو کی جارہی ہیں مگر باتیں کرنےوالے پہلے قوم کو خود بتائیں کہ ساڑھے تین سال کے عرصے میں انہوں نے قوم کیلئے کیا کیا ہے؟