شہباز شریف نے چوہدری نثار کا دل نرم کردیا، مکمل رضا مندی پر اہم ٹاسک سونپا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

شہباز شریف نے چوہدری نثار کا دل نرم کردیا، مکمل رضا مندی پر اہم ٹاسک سونپا ...
شہباز شریف نے چوہدری نثار کا دل نرم کردیا، مکمل رضا مندی پر اہم ٹاسک سونپا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارٹی سے ناراض وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے دوست وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نرم پڑ گئے ہیں اور اب وہ کوئی بھی انتہائی قدم نہیں اٹھائیں گے جبکہ ان کی وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوگی اور اگر وہ راضی ہوئے تو انہیں اہم ٹاسک سونپا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ سے علیحدگی میں ملاقات کی، جس میں چوہدری نثار نے کھل کر اپنا موقف بیان کیا اور ناراضگی کی وجوہات بیان کیں۔ شہباز شریف نے چوہدری نثار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تحفظات اور شکایات دور کی جائیں گی اور ان کی ہر جائز بات مانی جائے گی جس پر وزیر داخلہ تھوڑے نرم پڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چوہدری نثارکو خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے پر تحفظات ، مجبور کیا گیا تو بیرون ملک چلا جاﺅں گا، شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں اظہار خیال
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے اپنے دوست شہباز شریف پر واضح کیا کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے لیکن اپنے ضمیر کے مطابق سچی اور کھری بات کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سماءنے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار کوئی بھی انتہائی قدم نہیں اٹھائیں گے، ان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی اور اگر وہ راضی ہوئے تو انہیں اہم ٹاسک سونپا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -