چوہدر ی نثار مشکل وقت میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائیں گے،جے آئی ٹی رپور ٹ فراڈ، جانبداراورمن گھڑت ہے:راناثنا اللہ

چوہدر ی نثار مشکل وقت میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائیں گے،جے آئی ٹی رپور ٹ فراڈ، ...
چوہدر ی نثار مشکل وقت میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائیں گے،جے آئی ٹی رپور ٹ فراڈ، جانبداراورمن گھڑت ہے:راناثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ چوہدری نثار مشکل وقت میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائیں گے جبکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ایک فراڈ،جانبدار اور من گھڑت ہے۔

چالان ہونے پر ڈرائیور نے جی پی او چوک میں رکشہ کو آگ لگا دی
سما نیوز کے پروگرام ’’ایجنڈا360‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ چوہدری نثار ہمیشہ اپنی ایک الگ رائے رکھتے ہیں اوراپنی کا رائے برملا اظہار کرتے ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ وہ مشکل وقت میں کبھی پیٹھ دکھا دیں۔پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کتنے امیر آدمی ہیں جبکہ نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ قطری فیکٹری دیوالیہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹی ایم مشینوں سے کوئی نہیں پوچھتا،خان صاحب کے پاس 20سال کا ریکارڈ نہیں ہم سے 40سال کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں لیکن کوئی بات نہیں سیاسی طور پر سروائیو کر کے دکھائیں گے ۔

مزید :

قومی -