جے آئی ٹی پر اعتراض ہے ، میرٹ پر کام ہوتو کوئی اعتراض نہیں،تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے آنا چاہئے:سردار ایاز صادق

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ جے آئی ٹی پر اعتراض ہے ،میرٹ پر کام ہوتو کوئی اعتراض نہیں ، جے آئی ٹی سے تصویر باہر نکالنے والے کا نام سامنے آنا چاہیے ۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  سردا ر ایاز صادق نے کہاکہ جے آئی ٹی سے تصویر باہر نکالنے والے کا نام تو سامنے آنا چاہیے ، ہمیں جے آئی ٹی پر اعتراض ہے ،اگر میرٹ پر کام ہوتو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کی  حکومت نواز شریف کی قیادت عوام کی خوشحالی کیلئے کا م کررہی ہیں جبکہ نا م اور نا مراد ملکی ترقی میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں سر خرو ہوگی ۔